جڑانوالہ ،موٹر سائیکل پر خاوند کے ساتھ بیٹھی خاتون جمپ لگنے سے گر کر جاں بحق

بدھ 22 فروری 2017 23:34

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) دو مختلف واقعات کے دوران موٹر سائیکل پر خاوند کے ساتھ بیٹھی خاتون جمپ لگنے سے گر کر جاں بحق ، ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی،حمیدہ بی بی اپنی خاوند عارف کے ہمراہ لاہور سے جڑانوالہ کی طرف جا رہی تھی ۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور شادمان کے رہائشی عارف اپنی اہلیہ حمیدہ بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جڑانوالہ کی جانب آرہا تھا کہ لاہور روڈ پر ملک پلانٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث جمپ لگنے سے موٹر سائیکل پر خاوند کے ساتھ بیٹھی خاتون نیچے گر کر دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

ٹی ایچ کیو عملہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ علاوہ ازیں لاہور تا کراچی تک بننے والی موٹر وے کی کمپنی کا ڈرائیور سمندری سے سامان لے کر سید والا کو آرہا تھا کہ تھانہ سٹی کی حدود حسین شو گر ملز کے قریب ڈمپرکی موٹر سائیکل سوار شخص کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیاگیا مگر تشویشناک حالت کے پیش نظر فیصل آباد ریفر کر دیاگیا تھانہ سٹی پولیس نے ڈمپرکو قبضہ میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :