میپکو افسران کی 6ارب 25کروڑکی مبینہ کرپشن ،نیب ملتان نے تحقیقات شروع کردیں،ملزمان پربجلی چوری ،بلوں میں ردوبدل اور بے نامی اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے،نیب ملتان بلاخوف وخطر کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے گا،ترجمان نیب

بدھ 22 فروری 2017 23:34

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) نیب نے میپکو میں6ارب 25کروڑکی کرپشن اور افسروں کے بے نامی اثاثہ جات کے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں،نیب ذرائع کے مطابق میپکوافسروں سمیت 3افراد کیخلاف انکوائری شروع کی گئی ہے ،ترجمان نیب کے مطابق ملزمان پربجلی چوری ،بلوں میں ردوبدل اور بے نامی اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے جبکہ ملزمان بجلی میٹرزمیں گھپلے اورصارفین سے رقم ہتھیاکرجعلسازی کرتے تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم جاوید نیازکے خلاف بھی تحقیقات کی جارہی ہیں،نیب ملتان بلاخوف وخطر کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے گا۔قبل ازیں درخواست گزار نے درخواست دی تھی کہ ایکسین کینٹ نے بجلی کے بلوں میں خوردبردکی اور ملزمان کوسیاسی شخصیات کی حمایت بھی حاصل ہے،دوسری طرف میپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسئن جاویدوینس کواوایس ڈی بناکرتحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :