مختلف حادثات میں خاتون سمیت دوافراد جاں بحق،دوزخمی

بدھ 22 فروری 2017 23:27

راجن پور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) دو مختلف حادثات میں خاتون سمیت دوافراد جا ں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔ تفصیل کے مطا بق راجن پور کے نواحی علاقہ عمر کوٹ کا رہائشی ایوب اپنی بیوی بشیراں اور کزن شبانہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سلپ ہونے سے گر پڑے جس کے نتیجہ میں بشیراں بی بی موقع پر جاں بحق جبکہ شبانہ اورا یوب شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ نواحی علاقہ فاضل پور میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار نو جوان امجد کو نا معلوم تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :