پولیس کاسرچ آپریشن،دوافغانیوں سمیت5 افرادگرفتار

بدھ 22 فروری 2017 23:25

پولیس کاسرچ آپریشن،دوافغانیوں سمیت5 افرادگرفتار
ڈی جی خان۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) ضلع بھر میں سرچ آپریشن جاری،،دوافغانیوں سمیت5 افراد گرفتار کر لیے گئے ، یہ بات قائمقام ڈی پی او سجاد حسین گجر نے خصوصی گفتگو کے دوران بتائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دوران آپریشن تھانہ سخی سرور چیک پوسٹ پر افغانی نجیب اللہ قوم کاکٹر پٹھان سکنہ بستی رائیس اور عبداللہ کندز افغانی کو گر فتار کر کے جس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، اسی طرح تھانہ کوٹ مبارک میں تین ملزمان سعید ، اللہ نوازاور عبدالطیف کو گرفتار کیا گیا جن کی تلاشی لینے پر ملزمان کے قبضہ سے کلاشنکوف ، رپیٹر، پسٹل اور گولیاں بھی بر آمد کئے گئے اور ان کے خلاف مختلف مقدمات درج رجسٹر ہوئے ،ڈی پی او نے کہا کہ شر پسند عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے تمام ملک دشمن عناصر ، دہشت گرد وں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے اور ملک دشمن عناصرکے مذموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :