حکومت بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر افغان مہاجرین کی مدد کیلئے ہرممکن وسائل کو بروئے کار لارہی ہے، پاکستان سینتیس سال سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے اسکی خواہش ہے کہ یہ افغان مہاجرین جلد سے جلد اپنے ملک واپس جاکر افغانستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں

وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عبدالقادر بلوچ کا تقریب سے خطاب

بدھ 22 فروری 2017 23:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہحکومت پاکستان بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر افغان مہاجرین کی مدد کیلئے ہرممکن وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے کوئٹہ میں RAHA کے زیراہتمام Skils Development Prgromme کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ حکومت پاکستان بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے افغان مہاجر نوجوانوں بشمول خواتین کیلئے شروع کئے جانے والے پروگرام کے دور رس نتائج مرتب ہونگے اور جدید ہنر سے آراستہ افغان مہاجرین مستقبل میں افغانستان میں پاکستان کے سفیر کا کام سرانجام دیں گے۔ وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ پاکستان سینتیس سال سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے پاکستان کی خواہش ہے کہ یہ افغان مہاجرین جلد سے جلد اپنے ملک واپس جاکر افغانستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف کمشنر افغان ریفیوجیز ڈاکٹر عمران زیب، یواین ایچ سی آر کے پاکستان میں نمائندے RAHA ANDRIKA RATWARTY کے چیف کوآرڈینیٹر یعقوب مسعود نے کہا کہ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام سے نہ صرف افغانستان بلکہ پاکستان کے نوجوان بھی مستفید ہوسکیں گے۔ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو الیکٹرونکس، ایئرکنڈیشننگ ، موبائل، کشیدہ کاری، ٹیلرنگ سمیت مختلف قسم کے ہنر سکھائے جائیں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سیفران جنرل قادر بلوچ نے ہنر مند نوجوانوں کے تیار کی ہوئی صنعتی مصنوعات کے اسٹالز کا بھی دورہ کیا اور ہنر مندوں کے کام کی تعریف کی۔