فاٹا پارلیمنٹرینز کا حکومتی بنچز چھوڑنے کا فیصلہ

بدھ 22 فروری 2017 22:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) فاٹا کے سینیٹرز نے حکومتی بنچز سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔سینیٹر ہدایت اللہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے 8سینیٹرز نے حکومتی بنچز چھوڑنے کا متفقہ فیصلہ کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمانی لیڈرہدایت اللہ کی سربراہی میں فاٹا سینیٹرز نے اپنے اس فیصلے سے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کو آگاہ کر دیا۔

(جاری ہے)

سینیٹر صالح شاہ کے مطابق فیصلہ قبائلی علاقوں کی عوام کے مفاد میں کیا گیا،ہمارے بار بار احتجاج کے باوجود حکومت نے نہ تو فاٹا ریفارمز کیں اور نہ ہی ترقیاتی کام کروائے۔سینیٹر ساجد طوری کا کہنا تھا کہ سب اس بات پر متفق ہیں کہ اب حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔فاٹا سے ایم این اے شاہ جی گل آفریدی کا کہنا ہے کہ حکومت نے فاٹا ریفارمز پر ہماری بات نہ مانی تو آنے والے سیشن سے قبل قومی اسمبلی میں بھی اسپیکر کو اپوزیشن بنچز الاٹ کرنے کی درخواست دیں گے۔

متعلقہ عنوان :