نبیل گبول نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیا،ترجمان بلاول ہاؤس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 22 فروری 2017 20:51

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22فروری2017): سابق وفاقی وزیرنبیل گبول نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیاہے۔ ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق سینئررہنماء اور سابق وفاقی وزیرنبیل گبول نے شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جس میں انہوں نے پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کردیاہے۔آصف زرداری نے نبیل گبول کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کاخیرمقدم کیاہے۔