سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 22 فروری 2017 20:48

سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22فروری2017ء) سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے دوبارہ سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

نبیل گبول نے بلاول ہاوس کراچی میں پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ واضح رہے نبیل گبول پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہہ کر ایم کیو ایم میں شامل ہوئے تھے اور رکن اسمبلی بھی منتخب ہوئے تھے۔ تاہم بعد ازاں انہوں نے ایم کیو ایم کو بھی خیر آباد کہہ دیا تھا۔