میپکومیں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیاں، نیب نے فرنٹ مین جاوید نیاز اوردواعلیٰ افسروں کے خلاف تحقیقات کاحکم دیدیا

بدھ 22 فروری 2017 22:21

ملتان۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) نیب ملتان نے بجلی چوری ،میٹروں کی ٹمپرنگ ،غیرقانونی تقریوں اورتبادلوں کے ذریعے قومی خزانے کو 62کروڑروپے سے زائد کانقصان پہنچانے کی شکایات پرفرنٹ مین جاویدنیازایگزیکٹوانجینئر میپکو جاویدوینس اورسپرنٹنڈنٹ انجینئر اکرم بھٹی کے خلاف شکایات پرتحققات کاحکم دیدیاہے ۔ملزمان کے خلاف دس کروڑروپے مالیت کی بے نامی جائیداد سے متعلق بھی تفصیلات بھی درج ہیں۔

نیب ملتان کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایاگیاہے کہ جاوید نیاز ،جاویدوینس اور اکرم بھٹی کے خلاف نیب کو شکایت موصول ہوئی تھی جس میں بتایاگیاتھاکہ ان افرادنے ملی بھگت کے ساتھ بجلی کے بلوں میں تبدیلی ،بجلی چوری ،بجلی کے میٹروں کی ٹمپرنگ غیرقانونی تبادلوں اورتعیناتیوں کی مد میں قومی خزانے کو 62کروڑ سے زائد کانقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

درخواست کے ساتھ دس کروڑ مالیت کی بے نامی جائیدادکی تفصیلات بھی درج تھیں۔ملزمان کے خلاف وزارت پانی وبجلی کی جانب سے تحقیقات کاحکم دیاگیامگروہ انکوائری بھی ٹھپ کرادی گئی۔جاویدوینس،اکرم بھٹی (سپرنٹنڈنٹ انجینئر میپکو)اورجاویدنیاز اب بھی آزادانہ گھوم رہے ہیں ۔پریس ریلیز کے مطابق ملزمان کے خلاف ایک اورشکایت میں بھی یہی الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔ڈائریکٹرجنرل نیب ملتان کے مطابق نیب ملتان چیئرمین نیب قمرالزمان چوہدری کی ’’زیروٹالرنس ‘‘پالیسی کے مطابق اقدامات کررہی ہے اورکرپٹ افردکے خلاف کسی بھی دبائو کوخاطرلائے بغیر تحقیقات کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :