نیب خیبرپختونخوا نے سرکاری فنڈز کی خوردبرد میں ملوث ایگزیکٹو انجینئر ہائی وے ڈویژن کرم ایجنسی فیض محمد اور ٹھیکیدار کو گرفتار کر لیا

بدھ 22 فروری 2017 22:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے سرکاری فنڈز کی خوردبرد میں ملوث ایگزیکٹو انجینئر (ایکسین) ہائی وے ڈویژن کرم ایجنسی فیض محمد اور ٹھیکیدار نادر خان کو گرفتار کر لیا ہے، ان پر کرم ایجنسی میں سڑک کی تعمیر کے فنڈز میں 60 ملین روپے خوردبرد کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ملوٹا سے شگھائی تک ایک رویہ 6.5 کلومیٹر سڑک اور درادر سے زوراتک 3.5 کلومیٹر ایک رویہ سڑک کی تعمیر کیلئے 80 ملین روپے مختص کئے۔

فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ہائی وے ڈویژن محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کرم ایجنسی کو تعمیراتی کام کی ذمہ داری سونپی۔ انکوائری کے دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ تعمیراتی کام نہیں کیا گیا جبکہ سڑکوں کی تعمیر کیلئے تمام رقم کی ادائیگی کر دی گئی۔ مذکورہ ملزمان نے ملی بھگت کرکے 60 ملین روپے بھی خوردبرد کئے۔ نیب خیبرپختونخوا مؤثر انداز میں تحقیقات کر رہی ہے۔ مزید گرفتاریوں کا امکان ہے، ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت پشاور میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :