راولپنڈی، پولیس مزاحمت کے مقدمہ میں نامزد 10ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور

بدھ 22 فروری 2017 21:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) انسداددہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر2کے جج آصف مجید اعوان نے پولیس مزاحمت کے مقدمہ میں نامزد 10ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کرلیںجبکہ عدالت سے مسلسل غیر حاضر رہنے پر 1ملزم کو اشتہاری قراردیتے ہوئے ضامنوں کو نوٹس جاری کر دیئے اور قتل کے مقدمہ میں مدعی کو طلب کرنے کے ساتھ اغوا برائے تاوان کے مقدمہ کے عدالتی حکم عدولی پر مدعیوں کے وارنٹ گرفتار ی جاری کر دیئے،گزشتہ روز عدالت نے تھانہ حسن ابدال میں درج پولیس مزاحمت کے مقدمہ میں نامزد 10ملزمان ساجد وغیرہ کی درخواست ضمانتوں پر وکلاکے دلائل سننے کے بعد درخواستیں منظور کرلیں اور ملزمان کو1لاکھ روپے فی کس کے مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا، ملزمان کی جانب سے مچلکے داخل کرائے جانے کے بعدرہائی کیلئے روبکاریں جاری کر دی گئیں،ادھر تھانہ چونترہ میںدرج ڈکیتی اور دہشت گردی کے مقدمہ میںنامزد ملزمان گل زر وغیرہ کے خلاف مقدمہ کی سماعت کے موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ اس مقدمہ میں ایک ملزم علی زر ضمانت کرانے کے بعد غیر حاضر ہو گیا ہے جس کو حاضرہونے کیلئے متعد د مرتبہ نوٹس جاری کئے گئے لیکن وہ حاضر نہیں ہوا، عدالت نے ضابطے کی کاروائی مکمل کرتے ہوئے ملزم کو اشتہاری قرار دے دیا اور ضامنوں کو نوٹس جاری کرکے عدالت طلب کرتے ہوئے سماعت 4مارچ تک ملتوی کر دی،اسی طرح عدالت نے تھانہ بنی میں درج تیزاب پلانے کے مقدمہ میں نامزد ملزمان مسماة نسیم اختر وغیرہ کے خلاف مقدمہ کے مدعیوں کو طلب کیا گیا سمن اور نوٹس جاری کئے گئے لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے عدالت نے مدعیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بنی کو حکم دیا کہ مدعیوں کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے عدالت نے سماعت 8مارچ تک ملتوی کردی ، اسی عدالت میں تھانہ سول لائن میں درج قتل اور اقدام قتل اور دہشت گردی کے مقدمہ میں نامزد ملزم مظہر حسین عرف مجو کیس کے خلاف مقدمہ کی سماعت کے دوران بتایا گیا کہ مقدمہ کے مدعی کو عدالت میں حاضر ہونے کیلئے سمن جاری کئے گئے لیکن وہ نہیں آیا عدالت نے مدعی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7مارچ تک سماعت ملتوی کر دی اورہدایت کی کہ آئندہ تاریخ پرحاضری یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :