انوشہ رحمان کا صحافی سے موبائل چھیننے کا واقعہ آزادی صحافت پرحملہ ہے،افضل بٹ

بدھ 22 فروری 2017 21:55

انوشہ رحمان کا صحافی سے  موبائل چھیننے کا واقعہ آزادی صحافت پرحملہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) وزیرمملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کی جانب سے نجی ٹی وی کے رپورٹراعظم گل سے موبائل چھیننے کے واقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آرآئی یوجے کے صدرافضل بٹ نے اسے آزادی صحافت پرحملہ قراردیاہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کوسپریم کورٹ میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے افضل بٹ کاکہناتھاکہ نجی ٹی وی کے رپورٹراعظم گل پرحملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرنے کے ساتھ انوشہ رحمن میڈیاپرآکرصحافی سے معافی مانگیں ۔

یہ حملہ صرف ایک صحافی پرنہیں بلکہ ملک بھرکی صحافتی برادری پرحملہ ہے ،ہم اس معاملے پرخاموش نہیں رہیں گے ،حکمت عملی طے کررہے ہیں جس کے بعدآئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کیاجائیگا۔انہوںنے کہاکہ صحافی قوم تک سچ پہنچانے کے لئے اپنی جان کے نذرانے پیش کررہے ہیں ،پاکستان میں صحافیوں کے ساتھ حکمرانوں کارویہ انتہائی نامناسب ہے ،ایسی حرکتیں صحافیوں کوحق اورسچ کی آوازعوام تک پہنچانے سے نہیں روک سکتیں۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :