پاناما کیس میں وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان سانحہ کوئٹہ کیس سے الگ ہوگئے

muhammad ali محمد علی بدھ 22 فروری 2017 20:22

پاناما کیس میں وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان سانحہ کوئٹہ کیس سے الگ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22فروری2017ء) پاناما کیس میں وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان سانحہ کوئٹہ کیس سے الگ ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاناما کیس میں وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مخدوم علی خان نے سانحہ کوئٹہ کیس سے خود کو الگ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ مخدوم علی خان نے کیس سے الگ ہونے کے لیے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔ مخدوم علی خان سانحہ کوئٹہ کیس میں وزارت داخلہ کے وکیل تھے۔ مخدوم علی خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کا پابند ہوں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیس سے الگ ہورہا ہوں۔