پشاور، اندھے قتل میں ملوث 2ملزمان گرفتار، قبضے سے اسلحہ برآمد

بدھ 22 فروری 2017 21:55

پشاور، اندھے قتل میں ملوث 2ملزمان گرفتار، قبضے سے اسلحہ برآمد
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) کیپیٹل سٹی پولیس پشاورنے کامیاب کاروائی کے دوران چند مہینے قبل اندھے قتل کا سراغ لگا کر 2ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق 27,09,2016کو بھانہ ماڑی پولیس کو بہادر کلے میں رات 12بجے کے وقت موٹر کا رمیں ایک لاش ملی جودریافت کرنے پر ریاض ولد اکرم خان سکنہ قمر دین گڑھی معلوم ہوا کو کسی نامعلوم ملزمان نے اسلحہ سے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

واقعہ کا افسران بالا نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اندھے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے احکامات جاری کئے۔ ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق کی نگرانی میں ڈی ایس پی سبرب فضل واحد خان کی زیر قیادت ،SHOتھانہ بھانہ ماڑی مبارک زیب خان ،OIIبھانہ ماڑی گل شیر خان بمعہ دیگر نفری پولیس ٹیم نے سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے مقتول ریاض ولد اکرم خان سکنہ قمر دین گڑھی کے اندھے قتل میں ملوث ملزمان (1)ذوالفقار ولد افتخار (2)منظور ولد شمروز ساکنان قمر دین گڑھی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 2عدد پستول ،درجنوں کارتوس اور 2عدد موبائل فون برآمد کر لئے ۔

(جاری ہے)

ابتدائی انٹاروگیشن میں ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپس میں کسی بات پر الجھ پڑے تھے جس پر ہم طیش میں آئے اور ریاض کو فائرنگ کرکے قتل کر دیاتھا ۔

متعلقہ عنوان :