وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب میں رینجرزتعیناتی کانوٹیفیکیشن جاری کردیا

پنجاب میں 60دن کیلئے رینجرزتعینات ہوگی

بدھ 22 فروری 2017 21:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب میں رینجرزتعیناتی کانوٹیفیکیشن جاری کردیا،پنجاب میں 60دن کیلئے رینجرزتعینات ہوگی ،جوپنجاب حکومت کے وضع کردہ علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کریگی ۔نوٹیفکیشن کااطلاق فوری ہوگیا۔بدھ کے روزوفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب میں رینجرزتعینات کرنے کانوٹیفکیشن جاری کیاجس کااطلاق فوری ہوگا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں رینجرزکی5ونگ تعینات ہوں گی ۔رینجرزکی تعیناتی 60روزکیلئے کی گئی ،رینجرزپورے پنجاب میں حکومت پنجاب کے وضع کردہ علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کریگی۔رینجرزکواختیارات انسداددہشتگردی ایکٹ کے تحت دیئے گئے ،جوانسداددہشتگردی ایکٹ 1997ء کے آرٹیکل 2اور4کے تحت دیئے گئے ہیں ۔رینجرزکی تعیناتی صوبائی حکومت کی درخواست پرکی گئی ۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :