رشین قونصل جنرل کی وفد کے ہمراہ میئر کراچی سے ملاقات

میئر کی سطح پر رشین فیڈریشن کے مختلف شہروں اور کراچی کے مابین باہمی تعاون اور روابط کو مزید فروغ جاسکتا ہے، وسیم اختر شہر کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے جن کی تکمیل سے کراچی میں تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کو مزید فر وغ ملے گا، میئر کراچی

بدھ 22 فروری 2017 21:42

رشین قونصل جنرل کی وفد کے ہمراہ میئر کراچی سے ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ میئر کی سطح پر رشین فیڈریشن کے مختلف شہروں اور کراچی کے مابین باہمی تعاون اور روابط کو مزید فروغ جاسکتا ہے، روس نے پاکستان میں صنعتی شعبے میں بھرپور تعاون فراہم کیا ہے اور مستقبل میں اسے مزید وسعت دینے کے امکانات موجود ہیں، یہ بات انہوں نے رشین فیڈریشن کے قونصل جنرل MR.OLEG.N.AVDEEV سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، جنہوں نے رشین فیڈریشن کے اتاشی MR.

(جاری ہے)

ARTEMORLOV کے ہمراہ بدھ کی صبح میئر کراچی وسیم اختر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، میئر کراچی نے روس کے قونصل جنرل کی بلدیہ عظمیٰ کراچی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شہر کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے جن کی تکمیل سے کراچی میں تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کو مزید فر وغ ملے گا، انہوں نے کہا کہ کراچی اس خطے کا ایک اہم شہر ہے اور ہم اس کی منفرد حیثیت کی بحالی کے لئے مسلسل کام کر رہے ہیں اور ہماری اس جدوجہد میں کراچی کے شہری ہمارے ساتھ ہیں، کراچی میں رہنے والے اور یہاں کاروبار کرنے والے یہ چاہتے ہیں کہ یہ شہر بہتر ہو اور ترقی کرے، انہوں نے ہمیں اسی لئے ووٹ دے کر منتخب کیا ہے تاکہ ہم اس شہر کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرسکیں، میئر کراچی نے کہا کہ کراچی میں بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے روس اور دیگر ممالک کے بڑے شہروں کے بلدیاتی اداروں کے تعاون کا خیرمقدم کیاجائے گا ، خاص طور پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، اربن پلان اینڈ مینجمنٹ، فائرفائٹنگ اینڈ ریسکیو اور دیگر اہم شعبوں میں ہمیں بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے مختلف اداروں سے رابطے کئے جارہے ہیں، روس کے قونصل جنرل نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے جسے ترقی دے کر ملکی معیشت کو مزید مستحکم بنایا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ روس نے ماضی میں بھی پاکستان میں مختلف صنعتی منصوبوں میں تعاون فراہم کیا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ کراچی کی اہمیت تسلیم شدہ ہے اور شہر کی ترقی کے لئے شروع کئے گئے کام ضرور کامیابی سے ہمکنار ہوں گے جس سے کراچی کے شہریوں، صنعتکاروں اور کاروباری برادری کو فائدہ ہوگا۔

#

متعلقہ عنوان :