پشاور، واپسی کے باعث افغان مہاجرین نے پاکستانی خواتین سے منگنیاں توڑ دی

بدھ 22 فروری 2017 21:39

پشاور، واپسی کے باعث افغان مہاجرین نے پاکستانی خواتین سے منگنیاں توڑ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) واپسی کے باعث افغان مہاجرین نے پاکستانی خواتین سے منگنیاں توڑ دی ہیں ۔اور پاکستانی خواتین سے شادی سے انکار کردیا ہے ۔ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ مارچ سے شروع ہو رہاہے۔ رضا کارانہ واپسی کا سلسلہ سردی کے باعث بند ہوچکاہے وفاقی حکومت کی جانب سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے لئے اپریل تک جبکہ غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کو رواں سال تک کی ڈیڈ لائن دی ہے افغان مہاجرین کی رضاکارانہ طور پروطن واپسی کے باعث پاکستانی خواتین نے افغان مہاجرین شوہروںکیساتھ واپس جانے سے انکارکیا ہے پشاورکے نواحی علاقوں پھندو ،زندی ، کچہ گڑھی کیمپ ، ارمڑو ، تہکال بالا ، تہکال پایاں ، بورڈ ، لطیف آباد،رنگ روڈ ، نوے کلے رنگ روڈ ، افغان کالونی سمیت شہر کے مختلف علاقوں اورفاٹا میں ایک ہزار سے زائد افغان مہاجرین نے پاکستانی خواتین سے شادیاں ارو منگنیاںکی تھی منگنی کرنے والے افغان مہاجرین کی تعداد چار سو اور شادی کرنے والے افغان مہاجرین کی تعدا د چھ سو تھی جس میںرجسٹرڈ اور غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین شامل تھے۔

(جاری ہے)

تاہم شادی شدہ اور منگنی شدہ پاکستانی خواتین میں سے بیشتر نے افغانستان جانے سے انکار کیا تھا۔ جبکہ بعض پاکستانی خواتین اپنے شوہروںکے ہمراہ افغانستان چلی گئی ہیں ۔ جن کے شوہروں کے پاسپورٹ افغانستان کے جبکہ ان کے بیویوں کے پاسپورٹ پاکستان کے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وطن واپس جانے سے انکار پر چار سو افغان مہاجرین میں پاکستانی خواتین کو چھوڑ دیا ہے ان خواتین نے افغان مہاجرین مردوںکے ساتھ منگنیاں کی تھی تاہم واپسی کے معاملے پرپیدا ہونے والے اختلافات کے باعث منگنیاں توڑ دی ہیں

متعلقہ عنوان :