پانا مہ کیس کا فیصلہ عوام کے حق میں ہوگا : ڈاکٹر شاہد صد یق

چور اور لٹیراچاہے اپوزیشن میں ہو یا حکومت میں اس کا احتساب و قت کی ضرورت بن چکاہے قومی خزانے کو لوٹنے والے کہیں بھی پہنچ جائیں انکا پیچھا نہیں چھوڑیں گی: رہنما پی ٹی آئی

بدھ 22 فروری 2017 21:31

پانا مہ کیس کا فیصلہ عوام کے حق میں ہوگا  : ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ چور اور لٹیراچاہے اپوزیشن میں ہو یا حکومت میں اس کا احتساب و قت کی ضرورت بن چکاہے جب تک ان لٹیروں کو جیلوں تک نہیں پہنایا جاتاان کے خلاف ہر محاذ پر تحریک انصا ف لڑے گی اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے ہم نے پانامہ سکینڈل آنے سے بہت پہلے تحریک کا آغازکیا تھا۔

(جاری ہے)

ہماری تحریک کے نتیجہ میں آج ملک کے کونے کونے میںکرپشن کے خلاف عوام اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اب یہ تحریک عوامی مطالبہ بن گئی ہے اور بہت جلد کامیابی سے ہمکنا رہوگی۔ اب چور لٹیروں کیلئے پناہ کی کوئی جگہ نہیں قومی خزانے کو لوٹنے والے کہیں بھی پہنچ جائیں انکا پیچھا نہیں چھوڑیں گے ۔ امید ہے پانا مہ کیس کا فیصلہ عوام کے حق میں ہوگا،اگر کرپش کے خاتمے اور20کروڑعوام کو ظلم و جبر سے بچانے کیلئے پانچ چھ ہزار لوگوں کی قربانی دینا پڑے تو یہ سودامہنگا نہیں، پاکستان اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے

متعلقہ عنوان :