بلاول بھٹوزرداری نے سندھ میں پارٹی کی تنظیم نو بارے ڈویژن اور ضلعی عہدیداروں کی تقرری کیلئے انٹرویوز لینے کا سلسلہ شروع کردیا

نئی تنظیم پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگی ،پارٹی آئندہ سال ہونیوالے عام انتخابات کی طرف جارہی ہے، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا سکھراور لاڑکانہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے امیدواروں سے خطاب حیدرآبادڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویوز جمعرات، کراچی ڈویژن کے 24فروری ،میرپورخاص اور شہید بینظیرآباد ڈویژنوں کے امیدواروں کے انٹرویوز 25فروری کو ہوںگے، ترجمان بلاول ہائوس

بدھ 22 فروری 2017 20:56

بلاول بھٹوزرداری نے سندھ میں پارٹی کی تنظیم نو بارے ڈویژن اور ضلعی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبہ سندھ میں پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے ڈویژن اور ضلعی عہدیداروں کی تقرری کے لیے امیدواروں سے انٹرویوز لینے کا سلسلہ شروع کر دیاہے ۔بدھ کوبلاول بھٹوزرداری نے بلاول ہائوس میں لاڑکانہ ، سکھر ڈویژن اور ان سے منسلک اضلاع کے عہدیداروں کے امیدواروں سے انٹرویوزلیئے۔

اس موقع پرپیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی فریال تالپور،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ،پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثار احمد کھوڑو،سابق ورزائے اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، آفتاب شعبان میرانی،سابق مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو،پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی، اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی،رکن قومی اسمبلی میر اعجاز جکھرانی، سینیٹر عاجز دھامراہ، راشد ربانی اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ نئی تنظیم پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگی کیونکہ پارٹی آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات کی طرف جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی پورے ملک میں بھرپور واپسی کے ساتھ آئے گی کیونکہ عوام بہتر حکمرانی، روزگار، امن، خوشحالی اور سب کے مساوات چاہتا ہے جو سب کچھ نواز لیگ حکومت نے چھین لیا ہے۔بلاول ہائوس ترجمان کے مطابق حیدرآبادڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویوز جمعرات ہونگے، جبکہ کراچی ڈویژن کے 24فروری ،میرپورخاص اور شہید بینظیرآباد ڈویژنوں کے امیدواروں کے انٹرویوز 25فروری کو ہوںگے۔

متعلقہ عنوان :