ْخیبرایجنسی ،ادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری ، سات شدت پسند ہلاک، ق، کئی ٹھکانے تباہ

بدھ 22 فروری 2017 20:31

خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) خیبرایجنسی کے علاقہ وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری ، سات شد پسند ہلاک جبکہ کئی ٹھکانے تبا ہ کردئیے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی کے دورافتادہ علاقہ وادی تیراہ میں پاکستانی جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں سات شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ شدت پسندوں کے زیر کنٹرول تین ٹھکانے اور گولہ بارود تباء ہو کئے۔

ذرائع کے مطابق بدھ کی اعلی صبح وادی تیراہ رجگل کوکی خیل میں زیرکنڑول کندو غریبئی ، کچکول اور ناکے میں واقع ٹھکانوں کو جیٹ طیاروں سے نشانہ بنایا۔واضح رہے کہ سیکورٹی فورس نے حالیہ دہشت گردی کے بنا پر آپریشن میں تیزی لاتے ہوئے شدت پسند وںکے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس سے درجنوں شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :