پاکستان چین سے جدید مواصلاتی سیٹلائٹ حاصل کرے گا

muhammad ali محمد علی بدھ 22 فروری 2017 19:47

پاکستان چین سے جدید مواصلاتی سیٹلائٹ حاصل کرے گا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22فروری2017ء) پاکستان چین سے جدید مواصلاتی سیٹلائٹ حاصل کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اپنے مواصلاتی نظام کی بہتری کیلئے چین سے جدید مواصلاتی سیٹلائٹ حاصل کرے گا۔

(جاری ہے)

چین کی جانب سے مواصلاتی نظام کی بہتری کیلئے کل 7 سیٹلائٹس تعمیر کی ہیں جن میں سے ایک سیٹلائٹ پاکستان کو فراہم کی جائے گی۔ اس سیٹلائٹ کی مدد سے 20 جی بی فی سکینڈ کے حساب سے ڈیٹا کی ترسیل ممکن ہو سکے گی۔ جبکہ چین سی پیک منصوبے کی نگرانی کیلئے بھی ایک خصوصی سیٹلائٹ تعمیر کر رہا ہے جسے جلد خلاء میں چھوڑ دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :