گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی اور سیاسی حقوق فراہم کیے جائیں، ان کو ان حقوق سے محروم رکھنا مناسب نہیں

امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل نظام الدین کی ملاقات میں گفتگو

بدھ 22 فروری 2017 20:14

گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی اور سیاسی حقوق فراہم کیے جائیں، ان کو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق سے جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل نظام الدین نے ملاقات کی اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی اور سیاسی حقوق فراہم کیے جائیں،گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی اور سیاسی حقوق سے محروم رکھنا مناسب نہیں ہے،میں گلگت بلتستان کے عوام کا نمائندہ ہوں اور ایوان بالامیں ان کی آواز بلند کروںگا،گلگت کے عوام اتحاد اور اتفاق سے ہی اپنے مسائل حل اور حقوق حاصل کرسکتے ہیں وہ لابیز جو یہاں کے عوام کے حقوق میں رکاوٹ میںوہی ان کی یکجہتی کو پارہ پارہ کرکے اپنے مفادات حاصل کررہے ہیں اور یہاں کے عوام مشکلات کا شکا رہیں میں ان سب کو کہتا ہوں کہ وہ فرقہ وارایت سے نکل کر بھائی چارے کو فروغ دیں اور اپنے حقوق مل کرحاصل کرنے کے لیے کوششیں کریں ،انھوںنے کہاکہ گلگت بلتستان سی پیک کے منصوبے کا گیٹ وے ہے اس لیے یہاںعوام کے لیے منصوبوں کا واضح اعلان کیا جائے،وہاں کے عوام کے تحفظات دور کیے جائیں اور ان کو دیگر صوبوں سے بھی بڑھ کر مراعات دی جائیںچونکہ یہ احساس خطہ ہے اور پاکستان کی دفاعی فصیل بھی ہے۔