سی پیک کی وجہ سے ہی گلگت بلتستان کے لئے 1کھرب سے زیادہ کے میگاپروجیکٹس پی ایس ڈی پی سے منظور ہوئے ہیں ، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ذوالفقار آباد کے عوام کو درپیش پانی کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا گیا ہے، جوٹیال کے دیگر علاقوں کیلئے کوشاں ہیں ، ،اس کیلئی25کروڑ سے زائد رقم دی جارہی ہے

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن کی وزیر ا علیٰ آن لائن کے تحت ملک بھر سے موصول ٹیلی فون کالز، فیس بک، ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے اپنے مسائل، تجاویز سے آگاہ کرنے والے وفود سے گفتگو

بدھ 22 فروری 2017 20:14

سی پیک کی وجہ سے ہی گلگت بلتستان کے لئے 1کھرب سے زیادہ کے میگاپروجیکٹس ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے کہا ہے کہ سی پیک کی وجہ سے ہی گلگت بلتستان کے لئے 1کھرب سے زیادہ کے میگاپروجیکٹس پی ایس ڈی پی سے منظور ہوئے ہیں،پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ذوالفقار آباد کے عوام کو درپیش پانی کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا گیا ہے جوٹیال کے دیگر علاقوں کے عوام کو درپیش پانی کے مسئلے کو بھی مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبوں کا آغاز کیا گیا ہے جس کیلئی25کروڑ سے زائد رقم دی جارہی ہے ، ہماری اولین ترجیح میرٹ کی بالادستی ہے جس کیلئے اصلاحات کئے گئے ہیں تمام اداروں کو پابند کیا ہے کہ میرٹ کو یقینی بنائیں ، پہلی مرتبہ محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی بھرتیاں این ٹی ایس کے تحت ہوئی اگر کسی کے پاس بھی بے ضابطگیوں کے حوالے سے واضع شواہد موجود ہیں تو اس پر باضابطہ ایکشن لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دور دراز علاقوں میں انفراسٹرکچر کی بہتری ،عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جارہاہے۔ استور ویلی روڈ کے منصوبے کی منظوری دی گئی ہے جلد از جلد اس منصوبے کا ٹینڈر کیا جائے اور استور کے ہسپتالوں میں بہتر طبی سہولیات کو یقینی بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے کہا ہے کہ حکومتی کی پالیسیوں اور ڈاکٹروں کیلئے خصوصی مراعاتی پیکیج کی وجہ سے ملک کے دیگر صوبوں سے بھی ڈاکٹرز گلگت بلتستان فرائض انجام دینے آرہے ہیںجس کی مزید حوصلہ افزائی کی جائے گی جن کنٹریکٹ پر فرائض انجام دینے والے ڈاکٹروں کی مستقلی کے حوالے سے شکایات موصول ہورہی ہے ان کو فوری طور پر دور کیا جائے گا جس کیلئے محکمہ صحت اور محکمہ سروسز کو واضع ہدایات دیئے گئے ہیں کہ حکومتی پالیسی کے مطابق کنٹریکٹ ڈاکٹروں کی مستقلی کے مرحلے کو جلد از جلد مکمل کیاجائے۔

بارشوں کی وجہ سے جن علاقوں کا انفراسٹرکچر اور بجلی کا نظام متاثر ہوا ہے اس کی بحالی کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں محکمہ برقیات کو فوری احکامات دیئے گئے ہیں کہ سکردو کے جن مقامات سے بارشوں کی وجہ سے بجلی کا نظام متاثر ہوا ہے فوری اس کی بحالی اور مرمت کا کام مکمل کیا جائے۔ گلگت سکردو روڈ کا ٹینڈر ہوا ہے مارچ کے آخر تک اس میگا منصوبے پر باقاعدہ کام کا آغاز ہوگا ہماری جماعت صرف زبانی دعوئوں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔

سابقہ حکومت کی ناقص پالیسیوں اور زبانی دعوئوں کی وجہ سے عوام میں بے اعتمادی پھیلائی ہماری حکومت سکردو روڈ کی تعمیر سمیت تمام میگا پروجیکٹس کا آغاز اور ان منصوبوں کی تکمیل اپنی مدت میں ہی یقینی بنائے گی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے کہا ہے کہ سی پیک کی وجہ سے ہی گلگت بلتستان کے لئے 1کھرب سے زیادہ کے میگاپروجیکٹس پی ایس ڈی پی سے منظور ہوئے ہیں، بلتستان ریجن کیلئے سکردو روڈ ،ہرپوپاور پروجیکٹ، چھومک پل، غوڑی پاور پروجیکٹ سمیت دیگر اہم منصوبے شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے کہا ہے کہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا سکردو کیلئے مارچ میں آغاز ہوگا جس سے گلگت کی طرح سکردو کو بھی ایک صاف ستھرا اور مثالی شہر بنایا جاسکے گا۔ سیپ سکول اساتذہ کے مستقلی کیلئے 700آسامیاں تخلیق کی جارہی ہیں ابتدائی مرحلے میں جن مقامات پرسکول کی عمارتیں موجود ہیں ان سکولوں کے ساتذہ کو مستقل کیا جائے گا اور بتدریج دیگر اساتذہ کو بھی مستقل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے کہا ہے کہ جگلوٹ میں جنگلات کے کٹائو کی روک تھام کیلئے جگلوٹ کے عمائدین کی مشاورت سے پالیسی بنائی گئی ہے تاکہ جنگلات کے بے دریغ کٹائو کو روکا جاسکے ۔ محکمہ جنگلات کو بھی واضع احکامات دیئے گئے ہیں کہ جنگلات کے کٹائو کو روکنے کیلئے اقدامات کرے جگلوٹ کے عوام بھی جنگلات کے تحفظ کیلئے حکومتی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرے جگلوٹ کے عوام کو درپیش مسائل دور کرنے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے منصوبوں پر کام کا آغاز کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے کہا ہے کہ بلتستان کے ممبران اسمبلی کی منظور شدہ قرارداد اسمبلی کی وجہ سے بلتستان ریجن کیلئے مختص محکمہ صحت کے آسامیوں میں بھرتیوں کے عمل میں تاخیر ہوئی ہے جلداز جلد محکمہ صحت بلتستان کے آسامیوں پر ٹسٹ انٹرویوز کرائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں اب تمام سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو پابند کیا گیا ہے کہ ان ترجیح بچو ں کو بہتر تعلیم کی فراہمی ہونی چاہئے سرکاری اساتذہ کو اس بات کا بھی پابند کیا جائے گا کہ غیرسرکاری اداروں کا کوئی عہدہ رکھنے کے مجاز نہیں ہوں گے ان کی اولین ترجیح سکولوں میں طالب علموں کو بہتر تعلیم کی فراہمی ہونی چاہئے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے کہا ہے کہ جگلوٹ کے عوام کو درپیش پینے کیلئے پانی کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے 6کروڑ کے مختلف منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے عوام کو صاف پانی کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ مارچ، اپریل تک صوبے کے ترقیاتی منصوبوں پر عملی کام کا آغاز ہوگا۔ حکومت عوام کی خوشحالی اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کررہی ہے مقامی کسانوں کی خوشحالی کیلئے خصوصی پیکیجز متعارف کرائے گئے ہیں کھیتوں سے منڈی تک رسائی اور بنجر زمینوں کی آباد کاری کیلئے ایفاد کا میگا پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے جس سے زرعی شعبے کو بھرپور فروغ دیا جاسکے گا مقامی کسانوں کی خوشحالی کیلئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ گندم کی مقامی کسانوں سے خریداری کی جائے جس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

پہلی مرتبہ دوران ملازمت وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے حقیقی لواحقین کو مستقل ملازمت دینے کیلئے وزیر اعلیٰ اسسٹنٹ پیکیج کی منظور دی گئی ہے جس کی تحت صوبے میں عرصہ دراز سے ملازمتوں سے محروم سرکاری ملازمین کے حقیقی لواحقین کو ان کی دہلیز پر ملازمتیں دی گئیں۔ وہ بدھ کو وزیر ا علیٰ آن لائن کے تحت ملک بھر سے موصول ہونے والے ٹیلی فون کالز، فیس بک، ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے اپنے مسائل، تجاویز سے آگاہ کرنے والے مختلف لوگوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔

اس موقع پر گلگت سے موصول ہونے والی بیمار شاہد کی کال کا نوٹس لیتے ہوئے گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے مفت علاج کرانے اور بیت المال سے وضیفہ مقرر کرانے کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے سلترو میں گرلز مڈل سکول کے قیام کیلئے بھی کاغذی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی حکومت نے بلاتفریق تمام اضلاع کی تعمیر و ترقی کیلئے منصوبے منظور کئے ہیں تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائی جاسکے اور ان کے مسائل دہلیز پر حل ہوںگلگت حلقہ 3کے عوام کو درپیش پانی کے مسئلے کے حل کیلئے 30کروڑ کی خطیر رقم سے میگا منصوبے کی منظوری دی گئی ہے حلقہ3کے شاہراہوں کی مرمت اور تعمیر کیلئے 39کروڑ کے منصوبے منظور کئے جاچکے ہیںانٹر کالج اور 30بیڈ ہسپتال میں پانی کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

گلگت بلتستان کے ہونہار طالب علموں کیلئے قائد عوام و وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے فیس ری انبرسمنٹ سکیم کا تحفہ دیا جس کے تحت صوبے کے تمام طالب علم مفت اعلیٰ تعلیم کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے کہاکہ ہنزہ میں جاری بجلی کے بحران کو آئندہ ڈیڑھ سال میں ختم کیا جائے گا بجلی کے بحران کو جلد از جلد ختم کرنے کیلئے مختلف پاور پروجیکٹ کی تعمیر پر جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے ابتدائی مرحلے میں تھرمل جنریٹر دیا گیا ہے جس کے تحت بجلی کی فراہم کی جاسکتی ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے کہاکہ ضلع کھرمنگ انگت روڈ 2006ء سے التواء کا شکار ہے جس کے زمینوں کا معاوضہ بھی ادا نہیں کیا گیا :ہے اس منصوبے کی جلد از جلد تکمیل اور معاوضوں کی ادائیگی کیلئے احکامات دیئے گئے ہیں۔ گیاری شہداء کے حقیقی لواحقین کو صوبے میں سرکاری ملازمت کی منظوری دی جاچکی ہے جس کیلئے تمام شہداء کے حقیقی لواحقین ایف سی این اے میں اپنے کوائف جمع کرائیں ایف سی این اے سے تمام شہداء کے لواحقین کے کوائف موصول ہوتے ہی شہداء کے لواحقین کو ملازمت دی جائے گی۔ سکردو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ٹراما سنٹر کے قیام ، ادویات کی فراہمی اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے 40کروڑ کی رقم فراہم کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :