پنجاب میں رینجرز کے 5 ونگ تعینات ہوں گے، حکومت پنجاب کے وضع کردہ مقامات پر کارروائی کی جائے گی، تعیناتی 60 روز کیلئے ہے: وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 22 فروری 2017 19:35

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22فروری2017ء) وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی اور ان کے اختیارات کے حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب میں رینجرز کے 5 ونگ تعینات ہوں گے۔ پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی 60 روز کیلئے ہوگی۔ رینجرز صرف حکومت پنجاب کے وضع کردہ مقامات پر کارروائی کر سکے گی۔ رینجرز حکام انسداد دہشت گردی ایکٹ 5 کے تحت خدمات انجام دیں گے۔