نیب نے کرم ایجنسی میں سڑک کی تعمیرمیں کروڑوں کے خوردبرد پر ایکسین اور ٹھیکیدار کوگرفتارکرلیا

بدھ 22 فروری 2017 20:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے کرم ایجنسی میں روڈ کی تعمیرمیں چھ کروڑروپے خوردبردکرنے میں ملوث ہائی وے ڈویژن سی اینڈڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ایکسین فیض محمد اور ٹھیکیدارنادرخان کوگرفتارکرلیا ، ملزمان کواحتساب عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈپرنیب کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

نیب ترجمان کے مطابق ملزمان پرالزام ہے کہ فاٹاکرم ایجنسی میںحکومت نے دس کلومیٹر روڈکی تعمیر کے لئے آٹھ کروڑ روپے مختص کئے تھے ملزمان نے اختیارات سے ناجائزفائدہ اٹھاتے ہوئے روڈکیلئے مختص رقم پہلے سے وصول کی تھی لیکن جب تحقیقات کی گئیں تو روڈموجود نہیں تھا گزشتہ روز نیب خیبرپختونخوا نے انکوائری مکمل کرنے کے بعد ملزمان کو گرفتارکرلیاملزمان کوعدالت میں پیش کیاگیاجہاں احتساب عدالت نے ملزمان کو دوروزہ جسمانی ریمانڈپرنیب کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :