سام سنگ نے تجدید شدہ نوٹ 7 موبائل فونز مارکیٹ میں دوبارہ فروخت کیلئے پیش کرنے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 22 فروری 2017 19:19

سام سنگ نے تجدید شدہ نوٹ 7 موبائل فونز مارکیٹ میں دوبارہ فروخت کیلئے ..
سیول (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22فروری2017ء) سام سنگ نے تجدید شدہ نوٹ 7 موبائل فونز مارکیٹ میں دوبارہ فروخت کیلئے پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس دنیا میں سمارٹ فونز بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کورین الیکٹرانک کمپنی سام سنگ کو اس وقت زبردست دھچکا پہنچا تھا جب نوٹ 7 نامی اسمارٹ فون بیٹری کی خرابی کے باعث مارکیٹ میں بری طرح ناکام ہوا تھا۔ سام سنگ کی جانب نوٹ 7 میں بیٹری کی خرابی سامنے آنے کے بعد مارکیٹ سے یہ تمام موبائل واپس منگوا لیے گئے تھے۔ اب سام سنگ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ خراب شدہ سام سنگ نوٹ 7 کی تجدید کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ تجدید شدہ نوٹ 7 موبائل فونز مارکیٹ میں جلد دوبارہ فروخت کیلئے پیش کر دیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :