تمبو,اہلکاروں کی ٹارگٹ کلروں کی گرفتاری کے لئے پولیس کا چھاپہ

پولیس پارٹی پر مسلح افراد کی فائرنگ ایک پولیس اہلکارزخمی مبینہ ملزم ہلاک 12گرفتار

بدھ 22 فروری 2017 20:05

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مرادجمالی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلروں کی گرفتاری کے لئے پولیس کا چھاپہ پولیس پارٹی پر مسلح افراد کی فائرنگ ایک پولیس اہلکارزخمی ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی فائرنگ سے ایک مبینہ ملزم ہلاک 12گرفتار پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے وارڈ نمبر 19میں پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ پولیس اہلکاروں کے ٹارگٹ میں ملوث ملزمان کی مبینہ موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ ماراگیا اسی دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس سے اے ایس آئی محمدمرادبھنگر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے پولیس کی فائرنگ سے ایک مبینہ ملزم ہلاک ہوگیا اور 12افراد کوگرفتار کرلیا گیا زخمی پولیس اہلکار کو سیول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی سے طبعی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے لاڑکانہ کی ہسپتال ریفرکردیاگیاہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو مردہ خانے میں رکھ دیا گیا پولیس نے گرفتار ملزمان کے نام صیغہ رازمیں رکھکرمزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :