ڈیرہ مراد جمالی ، مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن

ملزمان کی اندھا دھند فائرنگسے سب انسپکٹر شدید زخمی ، جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک

بدھ 22 فروری 2017 20:03

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) سٹی پولیس تھانہ کی حدود میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کا سرچ آپریشن ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے سب انسپکٹر پولیس شدید زخمی پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہو گیا واقعہ کے بعد ایف سی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی بارہ افراد گرفتار اسحلہ بر آمد زخمی پولیس اہلکار کو لاڑکانہ ریفر کردیا گیا علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پولیس نصیرآباد ظہور بابر آفریدی کو خفیہ اطلاع ملی کہ ڈیرہ مراد جمالی کے وارڈ نمبر 19 میںمشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی پر بھاری پولیس نفری کے ہمراہ سرچ آپریشن جاری تھاکہ کہ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی جو کہ ایک گھنٹے تک جاری رہا جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر محمد مراد بھنگر فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد دینے کیلئے سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی لایا گیا حالت تشویشناک ہو نے کی وجہ سے لارکانہ ریفر کردیا گیا جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایف سی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہو گیا جس کی شناخت نہ سکی نعش کو شناخت کیلئے سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی کے مردہ خانہ میں رکھ دی گئی ہے جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بارہ افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ بر آمد کر لیا گیا ہے واقعہ کے بارے میں ایس ایس پی پولیس نصیرآباد ظہور بابر آفریدی نے بتایاکہ پولیس پر فائرنگ کرنے والا حملہ ہلاک ہو گیا ہے جس کی شناخت کی جارہی ہے جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر محمد مراد بھنگر شدید زخمی ہوگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :