سپریم کورٹ ، وزیر اعلی سندھ کا محمد خان رند کی اسسٹنٹ کمشنر تعیناتی کا نوٹیفیکیشن واپس لینے کا حکم

بدھ 22 فروری 2017 19:58

سپریم کورٹ ، وزیر اعلی سندھ کا محمد خان رند کی اسسٹنٹ کمشنر تعیناتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) سپریم کورٹ نے وزیر اعلی سندھ کی جانب سے محمد خان رند کو اسسٹنٹ کمشنر تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن واپس لینے کا حکم دے دیا ، بدھ کو کیس کی سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ سیکریٹری سروسز سندہ نے تسلیم کیا ہے کہ محمد خان رند اسسٹنٹ کمشنر بننے کے اہل نہیں ہے ،لہذامحمد خان رند کو اسسٹنٹ کمشنر بنانے کا نوٹیفیکیشن واپس لیا جائے،اگر نوٹیفیکیشن واپس نہ لیا گیا تو مہ داران کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرینگے ، عدالت نے محمد خان رند کو عہدہ چھوڑ کر اپنے اصل ادارے میںرپورٹ کر نے کا حکم بھی دیدیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :