پاکستان اور افغانستان دہشتگردی کے خلاف مل کر اقدامات کریں،طاقت کا استعمال مسائل کاحل نہیں،رہنماء جماعت اسلامی فیصل آباد

بدھ 22 فروری 2017 19:58

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) جماعت اسلامی کے مقامی رہنما،چاندزیب خاں اور یوسف گل پراچہ نے کہا ہے کہ پاک افغان کشیدگی کو جنوبی ایشیا کے امن کے لیے خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں برادراسلامی ملک دہشتگردی کے خلاف مل کر اقدامات کریں۔طاقت کا استعمال مسائل کاحل نہیں۔پاکستان اور افغانستان کومتحد ہوکر ذمہ دارانہ کرداراداکرنا ہوگا۔

ہندوستان پاکستان اور افغان عوام کے درمیان غلط فہمیوں کوپھیلا رہا ہے۔تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ دنوں اطراف سے دانشمندانہ اقدامات کرتے ہوئے اصل دشمن عناصر کی نشاندہی کرنی ہوگی۔پاک افغان سرحد 2500کلومیٹر طویل ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور لوگوں کی آمدورفت کے لیی64سے زائد کراسنگ پوائنٹ موجود ہیں جس میں سی16کو قانونی حیثیت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

پاک افغان بارڈر کازیادہ تر حصہ قبائلی ایجنسیوں سے ملتاہے۔ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ افغان مہاجرین کی دل کھول کر مددکی ہے اور ابھی تک کررہا ہے جبکہ افغانیوں نے بھی ماضی میں پاکستان کی سلامتی اور بقاء پر قربانیاں دی ہیں۔چند موقع پرست اورملک دشمن بیرونی قوتیں پاکستان کی دفاعی صلاحیت کوکمزور کرنے کے لیے افغانستان اور پاکستان کو آپس میں لڑنا چاہتی ہیں۔