آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس، سکیورٹی امور کا جائزہ لیا گیا

بدھ 22 فروری 2017 19:50

آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس، سکیورٹی ..
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) پاک فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ نے لاہور میں سکیورٹی کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اجلاس میں پنجاب کے تمام کور کمانڈرز کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس موقع پر سکیورٹی امور کا جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے متعدد اہم فیصلے بھی کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :