پاک فوج کا ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف ’’آپریشن ردالفساد‘‘ شروع کرنے کا اعلان

آپریشن کا مقصد ملک میں دہشت گردی کا بلا امتیاز خاتمہ اور سرحدی انتظام کو موثر بنانا ہے،آئی ایس پی آر

بدھ 22 فروری 2017 19:50

پاک فوج کا ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف ’’آپریشن ردالفساد‘‘ شروع ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) پاک فوج نے ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف ’’آپریشن ردالفساد‘‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے‘ آپریشن کا مقصد ملک میں دہشت گردی کا بلا امتیاز خاتمہ اور سرحدی انتظام کو موثر بنانا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آپریشن میں پاک فضائیہ ‘پاک بحریہ ‘بری فوج ‘سول آرمڈ فوسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھر پور حصہ لیں گے اور آپریشن ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوگا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا اور یہ آپریشن ملک بھر میں ہو گا۔ پنجاب میں رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی آپریشن میں حصہ لیں گے۔ موجودہ آپریشن جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ بارڈر مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ملک بھر میں غیر قانونی اسلحہ و گولہ بارود کی روک تھام کا عمل بھی اسی آپریشن کا حصہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :