پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن نے الیکشن 2017-18کا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 10مارچ کو ہوگی

بدھ 22 فروری 2017 19:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن(پی آر ای)کی الیکشن کمیٹی نے پی آر اے کے الیکشن 2017-18کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔اس بات کا اعلان الیکشن کمیٹی کے چیئر مین شہریار خان،اراکین فیصل حکیم اور ناصر نقوی نے پارلیمنٹ ہاوس میںمنعقدہ اجلاس کے بعدکیا۔اجلاس کے بعد جاری کردہ شیڈول میں بتایا گیا کہ پی آر اے کی عبوری ووٹر فہرست پی آر اے آفس میں آویزاں کر دی گئی ہے جس پر اعتراضات 23اور24فروری کو وصول کیئے جائینگے ،اعتراضات پی آر اے آفس میں جمع کراوئے جا سکیں گے۔

کاغذات نامزدگی 27اور28فروری کو وصول کیئے جائینگے ،کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال یکم مارچ کو ہوگی،دو مارچ کو کاغذات نامزدگی واپس لیئے جا سکیں گے ،امیدواروں کی حتمی فہرست تین مارچ کو آویزاں کر دی جائیگی جبکہ پولنگ 10مارچ کو صبح ساڑھے دس بجے سے سہ پہر 4بجے تک پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگی۔

(جاری ہے)

صدر،سیکرٹری،فنانس سیکرٹری ،نائب صدور اور جوائنٹ سیکرٹریز کے امیدواروںسے ایک ہزار روپے فیس جبکہ گورننگ باڈی کے امیدواروں سے 500روپے فی کس فیس وصول کی جائیگی۔

یہ فیس ناقابل واپسی ہو گی ۔پی آر اے کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار 23فروری سے کاغذات نامزدگی/فارمز پی آر اے آفس سے وصول کر سکتے ہیں۔صحا فیوں کی کسی بھی تنظیم کا عہدیدار پی آر اے کے الیکشن میں حصہ لینے کا اہل نہیں ہوگا جبکہ ہر امیدوار کو اپنے کاغذات نامزدگی کیساتھ پی آر اے ممبرز فیس کی رسید کی فوٹو کاپی لف کرنا ضروری ہوگا۔

متعلقہ عنوان :