ڈیرہ مراد جمالی کے پولیس تھانہ سٹی کے حدود میں پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن

آپریشن کے دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ ،پولیس اہلکار زخمی،جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک

بدھ 22 فروری 2017 19:22

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) ڈیرہ مراد جمالی کے پولیس تھانہ سٹی کے حدود میں پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن ، آپریشن کے دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ ،فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی،پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن کے دوران ایک درجن سے زائد ملزمان گرفتار پولیس نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ مراد جمالی کے وارڈ نمبر 19میں چھاپہ مارا تو وہاں پر چھپے ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اے ایس آئی محمد مراد بھنگر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے ۔

جس کے بعد ایس ایس پی نصیرآباد ظہور بابر آفریدی ، پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کا گھیرائو کرکے ملزمان کے خلاف فائرنگ شروع کی پولیس کی فائرنگ سے ایک ملزم موقع پر ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے چھاپے کے دوران ایک درجن سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیازخمی اہلکار کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کیا گیا ۔ بعد از مزید اعلاج کے لئے لارکانہ منتقل کیا گیا آخری اطلاع آنے تک پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔