گورنر سندھ سے جاپانی قونصل جنرل کی ملاقا ت
دو طرفہ تعلقات ، مشترکہ سرمایہ کاری ، مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں پر جاپان کے تعاون سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال جاپان نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی بھرپور اخلاقی مدد کی، دوطرفہ تعلقات کو دونوں ممالک کے عوام بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،محمد زبیر
بدھ 22 فروری 2017 19:18
(جاری ہے)
گورنر محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان کے اقتصادی حب کراچی میں امن و امان کے قیام کے بعد سرمایہ کاروں کی دلچسپی اس شہر کی اہمیت کو مزید اجاگر کررہی ہے ، خطہ کے اہم مقام پر ہونے اور پرکشش حیثیت کے باعث جاپان سمیت دیگر ممالک کے سرمایہ کاربھی کراچی میں سرمایہ کاری کے لئے بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اقتصادی شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ان کی موئثر اور مربوط پالیسی کے باعث ہی صوبہ سندھ سمیت پورے ملک میں سرمایہ کاری کے نمایاں مواقع پیدا ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ خطہ میں غربت و بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے بیرونی سرمایہ کاری انتہائی ناگزیز ہے ، جاپان کے سرمایہ کار صوبہ میں سرمایہ کاری کرکے اس کی پرکشش اہمیت سے بھرپور فائدہ حاصل کریں ۔ملاقات میں جاپان کے قونصل جنرل توشی کازو ایسو مورا(Toshikaza Isomura)نے گورنر سندھ کو بتایا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد پاکستان میں امن و امان قائم ہوا جس کا اعتراف دیگر ممالک سمیت جاپان بھی کرتا ہے جبکہ سرمایہ کاری کے لئے صوبہ با الخصوص کراچی آئیڈیل شہر ہے جاپان کے سرمایہ کار صوبہ میں سماجی شعبہ، انرجی سیکٹر ، انفرااسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.