سرگودھا,وزارت داخلہ کی کچہریوں‘ عدالتوں و جوڈیشل حوالاتیوں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

بدھ 22 فروری 2017 19:14

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) وزارت داخلہ پنجاب نے کچہریوں‘ عدالتوں و جوڈیشل حوالاتیوں کی سکیورٹی کو سخت کرنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے ضلع کچہری اور عدالتوں میں لانے والے حوالاتیوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے متعلقہ ڈی پی اوز کو ہدایت جاری کی گئی ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ حوالاتیوں کو عدالتوں میں لانے کے وقت ان کی سکیورٹی کو انتہائی سخت کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :