حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

بدھ 22 فروری 2017 19:12

حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،وزیر اعلیٰ ..
لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اورپاکستان مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں ٹھوس اقدامات کے باعث پاکستان میں کرپشن کنٹرول کرنے کی عالمی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ترقیاتی منصوبے شفافیت اور اعلی معیار کی خود گواہی دے رہے ہیں -وسائل کو قوم کی امانت سمجھتے ہوئے ان کا شفاف استعمال یقینی بنایا گیا ہے -عالمی ادارے بھی پاکستان میں شفافیت کا برملا اعتراف کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،جنہوںنے یہاں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے وسائل کو بے دردی سے لوٹااورترقیاتی منصوبوں کے نام پر لوٹ مار کرکے اپنی تجوریاں بھریں- ماضی کے حکمرانوں کی کرپشن، لوٹ مار اور غلط پالیسیوں کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کا امیج متاثر ہوا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود کے ایجنڈے کو کامیابی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ عام آدمی کی حالت بدلنے کے منصوبوں کی مخالفت کرنے والی اشرافیہ کو عوام کی فلاح سے کوئی سروکار نہیں۔ایسے عناصر کی بلاجواز تنقید کی کوئی پرواہ نہیں، عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔

انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی شفاف پالیسیوں کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جا رہا ہے اورٹھوس معاشی پالیسیوں کی بدولت پاکستان پر عالمی اداروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔انہوںنے کہا کہ اربوں روپے کے قومی وسائل کی بچت کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے لوٹ مار، اقربا پروری اور سفارش کے کلچر کو دفن کر دیا ہے اورکوئی ترقیاتی منصوبوں میں ایک پائی کی بھی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا، شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ منصوبوں کو مکمل کرکے نئے رجحان کو فروغ دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہعوام کی بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے۔جب تک جان میں جان ہے عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ منتخب نمائندے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ان سے قریبی رابطہ رکھیں ۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میںصوبائی وزیر اقبال چنڑ، رانا محمد افضل خان ایم این اے،میاں فدا حسین وٹو ایم پی اے ،سابق ایم این اے شیخ وقاص اکرم اوردیگرشامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :