وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

صوبے میں ذرائع آمدو رفت کے منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

بدھ 22 فروری 2017 19:12

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں ذرائع آمدورفت کے منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید ذرائع نقل و حمل تیز رفتار ترقی کا باعث ہوتے ہیں اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔

پنجاب حکومت نے صوبے میں اربوں روپے کے انفراسٹرکچر کے منصوبے بنائے ہیں۔دیہی علاقوں میں جدید انفراسٹرکچر مہیا کرنے کیلئے ہزاروں کلومیٹر کارپٹڈ سڑکیں بنائی گئی ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ مین بلیوارڈ گلبرگ سے موٹروے تک ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ مفاد عامہ کے اس منصوبے پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

10.7کلومیٹر طویل ایکسپریس وے کی تکمیل سے شہر میں ٹریفک کا بہائو بہتر ہوگا اور شہریوں کو سہولت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے گا اور پنجاب حکومت کے سابق منصوبو ںکی طرح یہ منصوبہ بھی شفافیت، اعلیٰ معیار اور برق رفتاری سے تکمیل کا شاہکار ہوگا ۔ صوبائی وزراء میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، خواجہ سلمان رفیق، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، سیکرٹریز تعمیرات و مواصلات، خزانہ، صدر بینک آف پنجاب، کمشنر لاہور ڈویژن، لارڈ میئر لاہور اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :