Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب سے جرمن کمپنی ’’فشنر واٹر اینڈ ٹرانسپورٹیشن‘‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرکی ملاقات

پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام میں کمپنی کی مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے، شہباز شریف

بدھ 22 فروری 2017 19:12

وزیراعلیٰ پنجاب سے جرمن کمپنی ’’فشنر واٹر اینڈ ٹرانسپورٹیشن‘‘ کے ..
لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں جرمنی کی کمپنی فشنر واٹر اینڈ ٹرانسپورٹیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اولف میئر شیرنبرگ نے ملاقات کی جس میں پینے کے صاف پانی کے پروگرام میں تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ جرمن کمپنی اور پنجاب حکومت کے مابین پینے کے صاف پانی کے پروگرام میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے جرمن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے ساتھ جرمن زبان میں گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ پینے کا صاف پانی ہر شہری کی بنیادی ضرورت ہے اور ہم نے اس پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد کرنا ہے۔پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے باکفایت اور پائیدار اقدامات پر فوری عملدرآمد چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام میں جرمن کمپنی کی مہارت اور تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔

جرمن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ اس اہم پروگرام کے حوالے سے ہر طرح کا تعاون کریں گے۔ چیئرمین صاف پانی کمپنی سائوتھ چوہدری عارف سعید، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری ہائوسنگ، چیف ایگزیکٹو آفیسر صاف پانی کمپنی سائوتھ، چیف ایگزیکٹو آفیسر صاف پانی کمپنی نارتھ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات