Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا رکن صوبائی اسمبلی ملک ظہور انور کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 22 فروری 2017 19:12

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا رکن صوبائی اسمبلی ملک ظہور انور ..
لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ملک ظہور انور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ملک ظہور انور اپنے حلقے کی ہردلعزیز شخصیت تھے۔ ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات