ہندو مذہب کے تہوار مہا شو راتری کی تقریبات،بھارت سے 217 سے زائدہندو یاتریوں کا وفد پاکستان پہنچ گیا

بدھ 22 فروری 2017 19:08

ہندو مذہب کے تہوار مہا شو راتری کی تقریبات،بھارت سے 217 سے زائدہندو یاتریوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) ہندو مذہب کے تہوار مہا شو راتری کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے 217 سے زائدہندو یاتریوں کا وفد شیوپرتاب بجاج کی سربراہی میں واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گیا چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق نے ہندو رہنمائوں کے ہمراہ انکا استقبال کیا چیئرمین بورڈ نے واہگہ بارڈر پرمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے بھارت سے دوستانہ تعلقات کی پیشکش کی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی مذاکرات کے ذریعے حل ہونی چاہیے تاکہ دونوں ملکوں ک تعلقات بہتر ہوں اورخطے میں امن اور خوشحالی کا دور درہ ہو ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم کے حکم پر ہندو یاتریوں کی مہمان نوازی کے لیے تمام فول پروف تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ہندو وفد کے لیڈر شیو پرتاب بجا ج نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر دلی سکون ملا پاکستان آنے کو بار بار دل کرتا ہے مگر بھارتی سرکار نے پابندیا ں لگاتی ہے ۔ہندو یاتری گورودارہ ڈیرہ صاحب قیام کے بعد آج کٹاس راج مندر چکوال جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :