سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

muhammad ali محمد علی بدھ 22 فروری 2017 18:50

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
سوات (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22فروری2017ء) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر سوات اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے حسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام شدید خوف زدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے زلزلے کی شدت 4.1 بتائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران یہ علاقہ مسلسل زلزلے کے جھٹکوں کی زد میں ہے۔

متعلقہ عنوان :