گورنر پنجاب کی سینئر قانون دان کاظم خاں مرحوم کی رہائش گاہ آمد،انتقال پر ورثا سے اظہار تعزیت

بدھ 22 فروری 2017 19:00

گورنر پنجاب کی سینئر قانون دان کاظم خاں مرحوم کی رہائش گاہ آمد،انتقال ..
لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینٹراور سینئر قانون دان کاظم خاں مرحوم کی رہائش پر گئے اور ان کے ورثاء سے تعزیت کا ظہار کیا - انہو ںنے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی -اس موقع پر انہوں نے مرحوم کی سیاسی خدمات کو سراہا اور کہا کہ کاظم خاں ایک زیر ک اور با اصول سیاست دان تھے جنہو ںنے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام کے لیے کام کیا -

متعلقہ عنوان :