پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ،کرپشن کی کنگ جماعت نے میدانوں کو ویرانوں میں بدل دیاہے‘صمصام بخاری

بدھ 22 فروری 2017 18:54

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ،کرپشن کی کنگ جماعت نے میدانوں کو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہاہے نالج سٹی میںچیف منسٹرپنجاب کے میرٹ کے جھوٹے وعویٰ کی کلی کھل گئی ، زراعت کے شعبہ اور ایجوکیٹرز کی بھرتیوں میں میرٹ کی دھجیاں بکھیری گئی ہیں اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر اپنے ایم این اے اور ایم پی ایز کو نوازا گیا ہے ، میرٹ میرٹ کا کھیل کھیلنے والوں نے پنجاب میں بھرتیوں میں اپنی اوقات دکھائی ہے ، عوام کے سامنے میرٹ کی صدالگانے والے اشتہارشریف صرف اشتہاروں میں میرٹ لائے ہیں باقی تمام اداروں میں من پسند افراد کو بھرتی کیا جا رہا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان میں ٹینلٹ کی کمی نہیں ہے لیکن کرپشن کی کنگ جماعت نے کرکٹ سمیت ہر کھیل میں سیاسی لوگوں کی بھرتیاں کر کے کھیل کے میدانوں کو ویرانوں میں بدل دیاہے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف اب میدان میںآچکی ہے اور ملک میں کرپشن کرنے والوں کا پیچھا نہیں چھوڑے گی۔سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ اداروں کو مضبوط کرنے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گے اور کرپشن کے بت توڑیںگے۔انہوں نے صحافیوں کے ساتھ (ن) لیگ رہنماء انوشہ رحمن کی بدتمیزی کی شدیدالفاظ میںمذمت کرتے ہیں، وزیراعظم کے درباری اپنے اقتدا رکی کشتی کو ڈوبتے دیکھ کر اپنا حواس کھو بیٹھے ہیںاور اب کسی کے ساتھ بلاوجہ لڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :