اورنج لائن میٹر ٹرین کا مجموعی طور پر منصوبے کا61.7فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے ‘عبد اللہ سنبل

میٹرو ٹرین منصوبے پرکام کرنے والے چینی انجینئرز اور ماہرین کو فول پروف سیکورٹی کی فراہمی یقینی بنائی جائے‘کمشنر لاہور ڈویژن

بدھ 22 فروری 2017 18:52

اورنج لائن میٹر ٹرین کا مجموعی طور پر منصوبے کا61.7فیصد تعمیراتی کام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) کمشنر لاہور عبد اللہ سنبل نے ہدایت کی ہے کہ لاہور اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے پر جاری کام کی رفتار برقرار رکھنے کے لئے چینی انجینئرز اور ماہرین کو فول پروف سیکورٹی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔وہ گزشتہ روز اورنج لائن منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے -اجلاس کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر منصوبے کا61.7فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے -ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک پیکیج ون کا 75.2فیصد‘ چوبرجی سے علی ٹائون تک پیکیج ٹو کا45.75فیصد ‘پیکیج تھری ڈپو کا63.71فیصد جبکہ پیکیج فور سٹیبلینگ یارڈ کی تعمیر کا59.75فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے ۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پیکیج ون پر بالائے زمین ٹریک کی تعمیر کے لئے رکھے جانے والے 670یوٹب گرڈرزمیں سی440پر ی کاسٹ کر لئے گئے ہیں جن میں سی324نصب بھی کئے جا چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

اسی طرح اس حصے کے لئے تمام 341ٹرانزم پر ی کاسٹ کئے جاچکے ہیںجن میں سے 291نصب بھی ہو چکے ہیں۔ پیکیج ٹو پر پائلنگ کا 100فی صد ‘پائل کیپس کی تعمیر کا 92فی صد ‘پیئر ز کا 90فی صد اور ٹرانزم کا 29فی صد کام مکمل کیا جا چکا ہے ۔

اس پیکیج کے لئے کاسٹنگ یارڈ تیار کیا جا رہا ہے ۔ پری کاسٹ کئے جانے والے سٹرکچر کے لئے درآمد کئے جانے والے سانچے اگلے ماہ پاکستان پہنچ جائیں گے جبکہ نئے ٹرانزم اور یوٹب گرڈرز کی پری کاسٹنگ اپریل میں شروع کر دی جائے گی ۔ پیکیج تھری میں عمارتوں کا گرے سٹرکچر مکمل کیا جاچکا ہے اور 10عمارتیں الیکٹریکل و مکینکل ورکس کے لئے سی آر نورنکو کے حوالے کی جا چکی ہیں۔

اجلاس میںایم پی اے چودھری شہباز ‘ چیف انجینئر ٹیپا سیف الرحمن اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ‘ نیسپاک‘ لیسکو‘پی ٹی سی ایل ‘سوئی گیس ‘ ریلوے‘ ٹریفک پولیس ‘سول ڈیفنس‘ریسکیو1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران کے علاوہ منصوبے کے چینی کنٹریکٹر سی آر نورنکو اور چائنہ انجینئرنگ کنسلٹنس کے نمائندوں اور مقامی کنٹریکٹرز نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :