باغیوں کے میزائل حملے میں یمنی فوج کے نائب سربراہ میجر جنرل احمد سیف الیافعی ہلاک

بدھ 22 فروری 2017 18:43

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) یمن میں حوثی باغیوں کے ایک میزائل حملے میں ملکی فوج کے نائب سربراہ میجر جنرل احمد سیف الیافعی ہلاک ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں کے ایک میزائل حملے میں ملکی فوج کے نائب سربراہ میجر جنرل احمد سیف الیافعی مارے گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یافعی کو ساحلی شہر موخا کے مضافات میں نشانہ بنایا گیا۔

یمنی فوج نے 10 فروری کو اپنے آپریشن کے دوران موخا اور اس کے قریبی علاقے سے حوثی باغیوں کو باہر دھکیل دیا تھا۔ یمنی فوج نے بحیرہ احمر کی ساحلی پٹی کا علاقہ باغیوں سے آزاد کرانے کے لیے آپریشن کا آغاز رواں برس جنوری میں کیا تھا۔ فوج کے نائب سربراہ کی ہلاکت کو اس آپریشن کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :