پاک فوج کاملک بھرمیں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن’’ردالفساد‘‘شروع کرنےکااعلان

آپریشن کامقصدملک بھرمیں دہشتگردی کامکمل خاتمہ کرناہے،نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عملدرآمد اس آپریشن کاطرہ امتیازہوگا۔آپریشن’ردالفساد‘کےتحت پنجاب میں رینجرزبلاتفریق آپریشن میں حصہ لےگی۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 22 فروری 2017 18:10

پاک فوج کاملک بھرمیں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن’’ردالفساد‘‘شروع کرنےکااعلان
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22فروری2017ء) : پاک فوج نے ملک بھرمیں ’’ردالفساد‘‘ آپریشن شروع کرنے کااعلان کردیا ہے،آپریشن کامقصد ملک بھر میں دہشتگردی کامکمل خاتمہ کرناہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق آج لاہور میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی صدارت میں امن وامان سے متعلق کورکمانڈرزکااجلاس ہوا۔جس میں ملک بھرمیں آپریشن ”ردالفساد“شروع کرنے کااعلان کیاگیا۔

آپریشن رد الفساد کے تحت پنجاب میں رینجرزبلاتفریق آپریشن میں حصہ لے گی۔

(جاری ہے)

نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عملدرآمد اس آپریشن کاطرہ امتیاز ہوگا۔ آپریشن ”ردالفساد“میں سکیورٹی فورسزملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں کریں گی۔آپریشن میں پاک فوج، فضائیہ ،بحریہ اور سول آرمڈفورسزحصہ لیں گی۔آپریشن کے نتیجہ میں سرحدوں پرسکیورٹی صورتحال کومزیدبہتربنایا جائے گا۔آپریشن کامقصد دہشتگردی کیخلاف اب تک کی کامیابیوں کومستحکم کرناہے۔ ملک بھرمیں جاری آپریشن،بارڈرسیکیورٹی مینجمنٹ بھی اس کا حصہ ہیں۔ ملک بھر کو اسلحہ سےپاک کرنا اوربارودی مواد کوقبضےمیں لینا بھی اس آپریشن کااہم جزہے۔

متعلقہ عنوان :