حکومت صحافت کی آزادی اور آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، صحافی چاہے پرائیویٹ میڈیا سے ہوں یا سرکاری ،میری ٹیم کا حصہ ہیں ، سپریم کورٹ کے باہر جو ہوا ،افسوس ناک ہے، کچھ ہی دیر میں مسئلہ حل کرانے کی کوشش کر رہی ہوں

وزیر مملکت برا ئے اطلاعات ، نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب

بدھ 22 فروری 2017 18:40

حکومت صحافت کی آزادی اور آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، صحافی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) وزیر مملکت برا ئے اطلاعات ، نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صحافت کی آزادی اور آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے ،صحافی چاہے پرائیویٹ میڈیا سے ہوں یا سرکاری ،میری ٹیم کا حصہ ہیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک بیان میں وزیر مملکت نے کہا کہ آج سپریم کورٹ کے باہر جو بھی ہوا افسوس ناک ہے۔ کچھ ہی دیر میں مسئلہ حل کرانے کی کوشش کر رہی ہوں۔ اس معاملہ پر دو مختلف موقف ہیں لیکن یہ حل ہو سکتے ہیں۔ انوشہ رحمان وزیراعظم کی کیبینٹ کی ذمہ دار ممبر ہیں اور وزیراعظم آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بیٹھ کر مسئلے کو حل کرنے کی تجویز دی تھی۔

متعلقہ عنوان :