تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ

بدھ 22 فروری 2017 18:39

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ کے باعث ڈیم میں پانی کی سطح 1423.72 تک بلند ہو گئی، پانی کی آمد میں بھی اضافہ ہو گیا، تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پید اوار 580 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کی ڈیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کے کم اخراج کے باعث پانی کی سطح بڑھ گئی ہے، ڈیم میں پانی کی سطح 1423.72 فٹ تک بلندہو چکی ہے، ڈیم میں پانی کی آمد 25 ہزار 800 کیوسک جبکہ اخراج 30 ہزار کیوسک ہے۔

رپورٹ میں تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی موجودہ صورت حال کے حوالہ سے بتایا کہ تربیلا بجلی گھر کے 14 پیداواری یونٹوں میں سے 9 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، صرف پانچ یونٹ بند ہیں جن سے 581 میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :