نیئر حسین بخاری اور حیدر زمان کا پی پی پی سنٹرل پنجاب سیکرٹریٹ کا دورہ،مختلف امور کا جائزہ

بدھ 22 فروری 2017 18:20

لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) سابق چیئرمین سینیٹ و پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری نیئر حسین بخاری نے پی پی پی کے رہنمائوں حیدر زمان قریشی اورعامر فدا پراچہ کے ہمراہ پی پی پی سنٹرل پنجاب سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجا ب کے صدر قمر زمان کائرہ اور جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب ندیم افضل چن سے ملاقات کی ،اس موقع پر ملک کی موجودہ صورتحال سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی اورپارٹی امور بھی زیر بحث آئے،بعد ازاںپارٹی رہنما سینیٹر کاظم خان مرحوم کے گھر گئے جہاں انہوں نے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :